فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 6شہریوں کو کنگال کر دیا، منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ تفصیل کے مطابق کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے متاثرہ شہری صغیر عباس نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم انصر نے 50لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ ریلبازار پولیس کو عارف نامی شہری نے بتایا کہ ملزم علی نجیب نے ساڑھے 17لاکھ’ ریلبازار کے تاجر اظہر فیاض کو ملزم عبدالرزاق نے 5لاکھ 70ہزار’ غلام محمد آباد کے رہائشی عمران کو ملزم عمران نے 5لاکھ’ منصورآباد کے جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم عالم نے ساڑھے 5لاکھ اور ملت ٹائون پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے شہری عثمان نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اسلم نے 15لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




