فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چناب کلب کے سالانہ انتخابات 2025-26ء کل 28 نومبر کو ہونگے۔ 5 نشستوں کیلئے دو خواتین سمیت10امیدوار میدان میں ہیں۔ 4500 کے لگ بھگ ممبران چناب کلب اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ امیدواروں کی جانب سے بھرپور کمپین کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق اس مرتبہ پہلی مرتبہ سیکرٹری چناب کلب کاچنائو براہ راست نہیں ہو گا بلکہ کامیاب ہونے والے ممبران میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا سیکرٹری چناب کلب ہو گا۔ چناب کلب کی 5ایگزیکٹو نشستوں کیلئے سابق سیکرٹری چناب کلب انور شکیل’ ایس ایس پی ریٹائرڈ نعیم عزیز سندھو’ مظہر نسیم ورک’ میاں نعیم احمد’ مزمل سلیم’ شیخ خرم شفیق’ منیر احمد’ محمد دل آویز مجاہد’ ڈاکٹر عبیرہ حلیم اور رومانہ صلاح الدین میدان میں ہیں۔ کل 28نومبر کو جنرل اجلاس کے بعد ووٹنگ سہ پہر 3بجے سے رات 10بجے تک ہو گی۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔




