چناب کے بہاؤ میں کمی،بھارت سے وضاحت طلب

اسلام آباد(بیوروچیف)دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی۔ذرائع وزارت آبی وسائل نے بتایاہے کہ مرالہ کے مقام پر چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کی ہیں اور بھارتی انڈس واٹر کمشنر سے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں بڑی کمی کی وضاحت کا کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کردی گئی۔واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 11ہزار 900کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 9ہزار کیوسک رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں