نیویارک (شوبز نیوز) امریکی فیشن ڈیزائنر ایلیسا پوپلاسکی خود کو بڑی سوشل میڈیا انفلوئنسر تو نہیں سمجھتیں، لیکن سوشل میڈیا سے ان کی آمدنی حیران کن حد تک قابل ذکر ہے۔ایک اعلی ترین فیشن برانڈ کے لیے 32 سالہ تکنیکی ڈیزائنر کے ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ 8 ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فالوورز کی چند ہزار کی محدود تعداد کے باوجود انہوں نے مالی طور پر آن لائن نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔




