چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں ضلعی انتظا میہ کی جانب سے اینٹی لِٹرنگ مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اے ڈی سی جی واثق عباس ہرل نے بھوانہ میں جھنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے کوڑا پھینکنے کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دیں تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹی لِٹرنگ مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اے ڈی سی جی واثق عباس ہرل نے بھوانہ میں جھنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے کوڑا پھینکنے کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دیں۔اے ڈی سی جی واثق عباس ہرل کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




