چنیوٹ(نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ششماہی ووٹر آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں نوجوانوں میں ووٹ کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے گذشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج چنیو ٹ میں ایک خصوصی پروگرام کاانعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کے علاوہ طلبا و طالبات نے شرکت کی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ اسد اللہ عتیق نے طلبا نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت،اندراج کے طریقہ کار اور انتخابی عمل میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے تحت ایک ششماہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جمہوری عمل شامل کرنا ہے انہوں نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان کی 62فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور 18سے35سال کی عمر کے افراد کے ووٹران کی تعداد تقریبا 55ملین ہے جو انتخابی عمل میں گیم چینجز ثابت ہوسکتے ہیں انہوں نے اس موقع پر نادرا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشنز ایکٹ 2017سیکشن 25کے تحت ہر شہری کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتہ کے مطابق ووٹ کا اندراج کرواسکتا ہے انہوں نے اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو کہا کہ وہ اپنے این آر سی انچارج کو ہدایت جاری کریں کہ ووٹرز کا مکمل پتہ درج کیا جائے تاکہ ان کا اندراج درست شماریاتی بلاک کوڈ میں ہوسکے انہوں نے بتایا کہ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر8300پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کی تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں جب کہ نئے اندراج یا کوائف کی درستگی کے لئے متعلقہ فارم الیکشن آفس چنیوٹ کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی ڈان لوڈ کیے جاسکتے ہیں طلبا کو یہ بھی بتایا کہ مختلف سکولز اور کالجز میں ووٹر آگاہی کے لئے سیمینارز،ورکشاپس اور موک پولز کا انعقاد کیا جارہا ہے اسد اللہ عتیق نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو پارٹی آفس بیریئرز بنائیں ان کو ٹکٹ دیں اور پارٹی منشور میں ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں آخر میں انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ ووٹ کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے خود بھی اپنا اندراج کروائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں اور جمہوری نظام کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے ایک مشہور قوم حوالہ دیا کہ if you do not vote,you have not right to complain




