چنیوٹ میں چیف منسٹر مریم نواز انسولین پروگرام کا آغاز

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع چنیوٹ میں بھی چیف منسٹر مریم نواز انسولین پروگرام کا آغاز ہوگیا ۔ ٹائپ 1ذیابطیس سے متاثرہ بچوں کوان کے گھر و ں میں انسولین مفت فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرنگرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب منیر اور ان کی ٹیموں نے متاثرہ بچوں کی دہلیزپر جاکر انسولین کارڈ،گلوکو میٹر،بی ایس آر اسٹرپس اور نیڈل باکس بھی دیا۔سی ای او ہیلتھ نے بچوں کے والدین ودیگر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا فری ٹائپ ون انسولین پروگرام جو خاص طور پر ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کے لئے شروع کیا گیا ہیجہاں تک ٹائپ ٹو کے ریگولر مریضوں کا تعلق ہے ان کے لئے تمام این سی ڈی کلینکس پر انسولین پہلے سے ہی دستیاب ہے۔اس نئے پروگرام کے تحت ٹائپ ون مریضوں کو انسولین ان کے گھروں تک فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کو شوگر میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی کا بخوبی اندازہ ہے اور وہ خاندان جوبچوں کی دوا یا انسولین نہیں خریدسکتے ان تک حکومت خود پہنچ رہی ہے۔واضح رہے کہ فری انسولین پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں 1500بچوں کو گھر کی دہلیز پر انسولین فراہم کی جارہی ہے۔اس موقع پر بچوں اوران کے والدین نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی وساطت سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے غریب دوست اقدام کا شکریہ ادا کیا مزید چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو92 لاکھ روپے کی مزید انتہائی ضروری ادویات فراہم کردی گئیں۔ادویات سمیت دیگر آلات کی دستیابی سے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ میں مزید سہولیات میسر ہوں گی جس سے سروسز ڈلیوری میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ سٹاک میں ایمرجنسی سمیت دیگر استعمال کی ادویات،انجکشن اور سیرپس شامل ہیں۔انہوں نے ادویات کا سٹاک اپنی نگرانی میں سٹور میں پہنچایا اور ادویات کو رجسٹرڈ کرایا گیا۔انہوں نے بھرپور معاونت پر ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کا شکریہ اداکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں