چنیوٹ میں کھیلوں کے ٹرائلز جاری

چنیوٹ(نامہ نگار)چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کے تحت ضلع چنیوٹ میں کھیلوں کے ٹرائلز جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کیزیراہتمام بوائزکبڈی ٹیم کے چنا کے لئیٹرائل ہاکی سٹیڈیم سیٹلائٹ ٹاں میں ہوئیجن میں کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔رکن صوبائی اسمبلی مولانامحمد الیاس چنیوٹی،اعظم بخشی اور نورالحسن شاہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انیس الرحمن،تحصیل سپورٹس آفیسر مزمل حسین،انٹرنیشنل کھلاڑی افضل علی،کیفیت حسین عربی ودیگر کمیٹی ممبران نے ٹرائل کی نگرانی کی اور سمر گیمز کے لئے بوائز کبڈی ٹیم کا میرٹ پرچنا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں