فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گھنٹہ گھر چوک اور آٹھوں بازاروں کی اپ گریڈیشن کا پلان ‘ فیصل آباد کے دل گھنٹہ گھر کو جدید طرز پر خوبصورت بنایا جائے گا۔ کمشنر مریم خان نے ڈویژنل ، ضلعی انتظامیہ افسران کے ہمراہ گھنٹہ گھر کا دورہ کیا۔ نیسپاک ٹیم کی جانب سے اہم پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی۔ فیصل آباد کے آٹھوں بازاروں میں آنیوالے شہریوں اور تاجروں آمدورفت کیلئے بہترین ماحول دینے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے (فیصل آباد رینیسانس پراجیکٹ ) شہر کی ازسرنو تعمیر و بحالی کے جامع منصوبہ بارے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ کمشنر نے کہا کہ گھنٹہ گھر چوک کی بحالی ورثے کو محفوظ بنانے اور شہری سہولیات میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ گھنٹہ گھر چوک کی بحالی ورثے کو محفوظ بنانے اور شہری سہولیات میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق تاریخی گھنٹہ گھر کو جدید رنگ دیا جا رہا ہے۔




