فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق سٹی صدر اور سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی زیرقیادت 13 اگست بروز بدھ رات 11 بجے چوک گھنٹہ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ رات 12بج کر ایک منٹ پر پرچم کشائی کی جائے گی اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا جائے گا۔ تقریب کے انعقاد کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سمیت شہری بھرپور شرکت کریں گے۔ تقریب کے آخر پر ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے دعا کی جائے گی۔ خواجہ محمد اسلام نے تمام احباب سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔




