چوہدری عابد شیر علی نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کو عزت اور توقیر دی،فیصل زمان خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن فیصل زمان خان نے چوہدری عابد شیر علی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ ان کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگی کارکنوں کو عزت اور توقیر دی۔ چوہدری عابد شیر علی کی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ مسلم لیگی کارکنوں نے ہمیشہ ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انشاء اﷲ وہ ہر موقع پر پارٹی قائدین اور لیگی کارکنوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتے رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں