فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کے مایہ ناز پولیس آفیسر’ کرائم فائٹر انسپکٹر چوہدری عبدالمجید گجر کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔ آئی جی پنجاب نے اپنے آفس میں پروقار تقریب کے دوران چوہدری عبدالمجید گجر کو ڈی ایس پی کے بیجز لگائے۔ یاد رہے کہ موصوف فیصل آباد کے دیانت دار’ فرض شناس پولیس آفیسر ہیں، جنہوں نے فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ کرائم فائٹر پولیس آفیسر نے متعدد ڈاکوئوں’ چوروں’ جواء مافیا اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا، وہ جس تھانہ میں تعینات ہوئے جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔




