ٹھیکریوالا(نامہ نگار) محکمہ لائیو سٹاک کی زیرنگرانی چک64ج۔ب سدھار میں بھینس دودھ مقابلہ منعقد ہوا جس میں ذوالفقار واہلہ اور رانا عدیل کی بھینس بل بل نے25.445 کلو گرام دودھ دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سبحان جٹ اور رائے احسن نزاکت کی بھینس سندری نے25.435 کلوگرام کے ساتھ دوسری پوز یشن حاصل کی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان رانا عماد اظہر،میاں عمران،رائے سلمان سعید،عمران مصطفی سیال،حافظ مدثر عزیز، میاں ناصر،رانا خاقان شوکت،چوہدری علیم گل،میاں عتیق،مجاہد سلیم ودیگر نے پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کئے۔




