بیجنگ (سپورٹس نیوز) چینی روبوٹ نے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ لائٹننگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 32 سیکنڈ میں طے کر کے انسانی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ روبوٹ کی کارکردگی نے دنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے9اعشاریہ 58 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔




