ڈائریکٹر FIAثاقب سلطان المحمود نے چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون، ثاقب سلطان المحمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، چارج سنبھالنے کے بعد افسران واہلکاروں سے تعارفی ملاقات کی اور ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آنے والے جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی شکایات کے بروقت ازالے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں