فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 59وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریو ںکی موٹرسائیکلوں’ رکشوں اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں اور 3خواتین کو بے آبرو کر دیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ خالد ٹائون کی منظور کی بیٹی (ط) کو ملزمان عابد وغیرہ نے بے آبرو کر دیا، سمن آباد کے جاوید کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، انار کلی بازار سمن اباد کے منیر کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، 104گ ب کی (ل) کو عمر دراز وغیرہ، ساہیانوالہ 602گ ب کی شہناز بی بی کی بیٹی (غ) کو علیم وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب ذوالفقار سے فون، ریل بازار کے باہر حسین رضا سے جھپٹا مار کر فون، گمٹی چوک کے قریب آصف سے نقدی وفون، ریگل روڈ پر ذوالفقار سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، لیاقت آباد کے اعجاز سے 30ہزار وفون، مختار کالونی کے نفیس سے ڈیڑھ لاکھ وفون، غوثیہ پارک کے حسنین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب سلمان سے پرس چھین لیا، ہاکی سٹیڈیم کے قریب مہران سے نقدی وفون، گھڑی، مسلم ٹائون کے اقبال سے نقدی وفون، ملت چوک کے ذوالفقار علی سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر عبدالخالق کی ورکشاپ سے سامان چوری، کینال روڈ پر حسنین سے نقدی وفون، 7ج ب کے عرفان سے 2لاکھ80ہزار وفون چھین لیا، 5ج ب کے طیب کے ڈیرہ سے مویشی چوری، رحمان پورہ کے علی رضاسے نقدی وفون، حمزہ پارک کے عبدالغفار کے گھر سے نقدی وزیورات لوٹ لئے، 113ج ب کی پروین کے گھر سے سامان چوری، 185ر۔ب کے عثمان سے14ہزار وفون، 112ر۔ب کے غلام مرتضیٰ کی حویلی سے مویشی، 132ج ب کے ارشد سے 2لاکھ چھین لیے، 185ج ب کے اظہر سے 47ہزار وفون، 16ج ب کے عمر دراز کے ڈیرہ سے پیٹرانجن، محمد آباد کے نواز سے15ہزار وفون، سمن آباد کے ظفر کے گھر سے 6بکرے چوری، سمن آباد کے وقاص سے نقدی وفون، ستارہ پلازہ کے قریب علی رضا سے ایک لاکھ وفون، جھنگ بازار چوک کے قریب عابدہ اقبال سے پرس چھین لیا، حسیب شہید کالونی کے ریاض سے 15ہزار وفون، شریف پورہ کے ولید سے 70ہزار وفون، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے حسنین سے جھپٹا مار کر فون، 235ر۔ب کے تنویر سے 19ہزار، 213ر۔ب کے علی رضا سے نقدی وفون، 28ج ب کے مہران کے ڈیرے سے مویشی چوری، 85ج ب کے احمد کے گھر سے بکرے چوری، 119گ ب کے شہباز سے25ہزار، 64گ ب کے ذیشان کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، 98گ ب کے ضامن سے 10ہزار وفون، 300گ ب کے اظہر سے 15ہزار وفون، 407گ ب کے شاہد سے 4لاکھ کا سامان لوٹ لیا، 469گ ب کے ثقلین سے نقدی وفون، 466گ ب کے عمر بھٹی سے سوا دو لاکھ، 390گ ب کے سلمان سے 40ہزار و فون چھین لیا گیا اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں مدینہ پارک کے عابد علی، کوہ نور روڈ سے علی حسن، اشرف آباد کے اسد علی، اقصیٰ ٹائون کے رحمان، غازی آباد کے محمد شان، 35گ ب کے مشتاق، 231گ ب کے اسد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




