ڈاکوؤں اور چوروں نے ”ات مچا دی”آج پھر60وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو ئوں اور چوروں نے ات مچا دی، آج پھر مزید 60مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور لاکھ کے مویشی چور لے اڑے’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ تفصیل کے مطابق اسٹیٹ بنک کے باہر قاسم سے ڈیڑھ لاکھ روپے، لیپ ٹاپ وفون، جیل روڈ پر ندیم سے 2ہزار وفون، شہباز ٹائون اے بلاک کے مبشر علی سے ڈیڑھ لاکھ’ طلائی انگوٹھی چھین لی، اسلام نگر میں عمران کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، منیر آباد پلی کے قریب اسامہ سے نقدی وفون، 219ر۔ب کے بوٹا کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، چوہلہ پل کے قریب احمد فاروق کے رکشہ سے لاکھوں مالیت کے سوتر کے بورے چھین لیے، ملت روڈ پر شاہد ندیم سے نقدی وفون، شادمان روڈ پر محمد علی کی دکان سے قیمتی سامان چوری، کینال روڈ پر وقاص سے 45ہزار وفون چھین لیا، 53ج ب کے اشرف کی حویلی سے قربانی کے دو بکرے چوری، 100ج ب کے نعمان سے 5ہزار وفون، 198ر۔ب کی سمیرا بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، باوا چک کے قریب ندیم سرور سے جھپٹا مار کر فون، ملت ٹائون میں امجد سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، 131گ ب کی جنت بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات اور مویشی چوری، 30 ج ب کے قریب لقمان سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 28ج ب کے اکرام کے ڈیرہ سے بکر ے چوری، مظفر کالونی کے علی رضا سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، ایوب ریسر چ کے ڈائریکٹر ساجد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، پیراڈائز ویلی کے قریب عنصر علی سے 4لاکھ، طلائی انگوٹھی چھین لی، 296ر۔ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے چھترے چوری، 68ج ب کے قریب تجمل سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 76ج ب کے نوید سے55ہزار وفون، ستیانہ روڈ محمد آباد کے وقاص سے نقدی وفون چھین لیا، صدیق چوک کے قریب علی حسن سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 255ر۔ب کے عامر سے 55ہزار وفون چھین لیا، 263ر۔ب کے ارشاد کے دفتر سے سولر پلیٹس چوری، 78گ ب کے زاہد سرفراز سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، جڑانوالہ روڈ سے اظہر اقبال سے بکرا چھین لیا، اعظم نگر کے قریب ابو بکر کے کلینک سے الٹرا سائونڈ مشین چوری، جڑانوالہ ڈاکخانہ بازار میں فاروق کی شاپ لوٹ لی، 119گ ب کے بلال سے 30ہزار وفون، 534گ ب کے عزیز کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 383گ ب کے طارق محمود کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 377گ ب میں فائزہ بی بی کے نجی سکول سے سامان چوری، 184ر ۔ب کے شہزاد مسیح کے گھر سے سولر سسٹم چوری، 266ر۔ب کے سلمان کی دکان سے سامان چوری، کھرڑیانوالہ میں حماد کی حویلی سے مویشی چوری، 400گ ب کی نزحت سلطانہ کے گھر کا صفایا کردیا گیا، 406گ ب کے الیاس کے ٹیوب ویل سے سولر سسٹم چوری، 417گ ب کے ابرار سے سوا دو لاکھ وفون چھین لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے شوکت علی سے 85ہزار وفون، 497گ ب کے فاروق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 545گ ب کے ساجد علی کے ڈیرہ سے گندم چوری، موضع حسوکے کے عاقب سے 23ہزار و فون،596گ ب کے بشیر احمد کے ڈیرہ سے بکرے چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے ظہیر عباس سے15ہزار و فون چھین لیے، 138گ ب کے عابد حسین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کلاش مل کے باہر طلحہ، ملت ٹائون سے حارث، 189ر۔ب کے اشرف، پہاڑی گرائونڈ سے شہزاد گلزار، 46گ ب کے رحمان الحسن اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں