فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، آج پھر مزید56 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا ،4خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ نور پورہ کی فائزہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی(ص) دکان سے سودا سلف لینے گئی تو سرمد ڈوگر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، گڑھ کے علاقہ مشتاق چوک کی (م) کو اوباش ملزم امتیاز محمد،53گ ب کے اقبال کی بھانجی (س) کو ملزم صابر نے بے آبرو کر دیا، رضا آباد کے علاقہ رفیق کالونی کے عرفان کے عرفان کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم ملزمان، بٹالہ کالونی کے علاقہ کوثر آباد کے علی شان کی ہمشیرہ (خ) ، ماموں کانجن کے علاقہ 509گ ب کے محمد عمر کی ہمشیرہ(د) ، سمندری کے علاقہ172گ ب کے طارق مسیح کی بیٹی (س) کو ملزم فیاض اور گلبرگ کے علاقہ کے قیصر علی اور چوہڑ ماجرا کے شہزاد کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر اعظم سے نقدی و فون، سول ہسپتال کے قریب قاسم علی سے پرس، جھنگ بازار کے قریب عبدالکریم سے فون، لاثانی گارڈن کے اسلام کے گھر سے25لاکھ کے زیورات اور قیمتی سامان چوری، سلیمانیہ کالونی میں سائرہ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب حناسے43ہزار و فون، پیپلز کالونی کے اسدعلی سے15ہزار و فون، مدینہ ٹائون کی حمیدہ بی بی سے پرس چھین لیا، سعید کالونی کے فرقان کے گھر سے زیورات چوری، امین ٹائون کے قریب اقبال سے جھپٹا مار کر فون، فیصل ٹائون کے قریب شان سے نقدی و فون، غلام محمد آباد نمبر2کے قریب مدثر علی،15ہزار و فون چھین لیا،196ر۔ب کے محمد علی کے گھر سے بکرا چور لے گئے۔FDAسٹی کے قریب سرور سے40ہزار و فون، سفیان ٹائون کے محسن کے گھر سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، جوڈیشل کالونی کے عرفان اسلم کے گھر سے لاکھوں کے زیورا ت نقدی و فون، 140ر۔ب کے کامران کے ڈیرہ سے سامان چوری،64ج ب کے نعمان سے80ہزار ،81گ ب کے نثار کے ڈیرہ سے پیٹر انجن،80گ ب کے امتیاز کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،29موڑ کے نعیم یوسف سے پرس چھین لیا،31ج ب کے حسن سے سوا لاکھ و فون، رفاہ یونیورسٹی کے قریب موسیٰ سے لیپ ٹاپ اور سامان چوری، ستارہ کالونی کے رفیق کے گھر کا صفایا کر دیا، 232ر۔ب کے الیاس کے گھر سے زیورات نقدی و فون، ایئر پورٹ چوک میں صدیق کو لوٹ لیا، اقبال نگر کے علی رضا سے نقدی و فون، 269ر۔ب کے علی محمد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 128گ ب کے فرخ کی دکان سے سامان چوری، غوثیہ پارک کے ےٰسین سے55ہزار، عیسیٰ نگر کی شمائلہ کا گھر لوٹ لیا، 121گ ب کے پرویز سے15ہزار و فون،21گ ب کے عابد کے ڈیرہ سے گھاس کانٹنے والی مشین چوری،لنڈیانوالہ کے سیف سے47ہزار، 74گ ب کے اون کی دکان لوٹ لی، مکوآنہ کے پرویز سے ساڑھے تین لاکھ و فون، 423گ ب کے نواز سے38ہزار و فون ، کہکشاں کالونی کے آصف کی حویلی سے6بکرے چور لے اڑے، دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے اظہر،5ج ب کے ندیم،120ج ب کے عاصم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




