فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 61وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق منصور آباد کے علاقہ میاں پنڈ کے سلیمان کی اہلیہ (الف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، نشاط آباد کے علاقہ 51ج ب کے ارشد کی بیٹی (ح) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 64گ ب کے کاظم علی کی بیٹی (ت) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 353گ ب کے مظفر علی کی اہلیہ (یے) دو بچو ںسمیت بازار گئی واپس نہ آئی، تاندلیانوالہ کے علاقہ 547گ ب کے جمیل کی بیٹی (ج) کو ملزمان عمر وغیرہ نے اغوا کر لیا’ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی کے رہائشی علی سفیان کا کزن یوسف اور صدر کے علاقہ 238ر۔ب کے پرویز کا جواں سالہ بیٹا غلام رسول گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب وارث سے نقدی وفون، بوہڑ چوک میں راشد امین کی دکان سے 10لاکھ کا سامان چوری، ستارہ سپنا سٹی میں طلحہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ونقدی چوری، غلام محمد آباد کے غلام عباس سے 60ہزار وفون، محلہ عثمان غنی کے رضوان ولید کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 219ر۔ب کے سجاد کالونی کے مختار سے نقدی وفون، شبیر شاہ روڈ پر امجد کی فیکٹری سے لاکھوں کی مشینری چوری، ملک پور کے قریب لال سے نقدی وفون چھین لیا، 26ج ب کے قاسم سے نقدی وفون، مانانوالہ عثمان ٹائون کے وقاص کے ڈیرے سے بکرے چوری، جھمرہ کے علاقہ میں نوید کی گاڑی سے لاکھوں کا ڈیزل چوری، سکندر پور کے منیر اسلم سے پونے دو لاکھ وفون چھین لیے، سمن آباد کے بلال صدیق سے نقدی وفون، پیپلز ٹائون کے منیر احمد سے 25ہزار وفون، 68ج ب کے عزیز سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 257ر۔ب کے اشفاق علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 251ر۔ب کے قریب طلحہ خالد سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 233ر۔ب شہباز کے مویشی چوری، مدینہ ٹائون کے قریب خالد جاوید سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون، پل کوریاں کے قریب غلام مرتضیٰ کی چھت سے قیمتی کبوتر اور طوطے چوری، 60ج ب کے نوید رضا سے 20ہزار وفون،31ج ب کے بہادر علی سے 15ہزار چھین لیے، 239ر۔ب کے ناصر کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، ستیانہ روڈ پر ریاض کے گھر سے بکرے چوری، نذیر کالونی کے تجمل سے 30ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر سلامت علی سے10ہزار وفون، 215ر۔ب کے ندیم کے گودام سے 50کلو تانبا اور دیگر سامان چوری، 534گ ب کے عطاء اللہ کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 60گ ب کے علی رضا سے 15ہزار وفون، حیدر ٹائون کے شفیق سے پرس چھین لیا، 280گ ب کے علی حیدر سے8ہزار وفون، 279گ ب کے ظہیر عباس کے گھر سے نقدی وفون، مکوآنہ کے عدنان کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی وفون چوری، امین ٹائون میں کشور سلطانہ کی دکان سے قیمتی سوٹ چوری، 76ر۔ب کے اعظم سے 47ہزار، 407گ ب کے اصغر علی کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چوری، 52گ ب کے ظفر اقبال کی حویلی سے مویشی چوری، 393گ ب کے غفور کے گھر سے بکرا چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے افضال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 466گ ب کے عرفان کی حویلی سے بکرے چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، پولیس سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے تنزیل احمد، غلام محمد آباد کے عثمان علی سلیمان، رضا آباد کے عطاء الرحمن، ڈی گرائونڈ سے نوازش علی، دستگیر کالونی کے اللہ دتہ، بلال ٹائون کے ذیشان، ملت ٹائون کے عبدالستار، 102کے آصف خان، سمن آباد کے تو صیف، یاسر ٹائون کے عباد حسین، احمد پارک سے مزمل صدیقی، 229ر۔ب کے طارق اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




