ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا ،آج پھر56وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، آج پھر مزید 56 مقامات پر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان،موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ نوابانوالہ کی عالیہ بی بی کی بیٹی (ح) کو ملزمان علی وغیرہ، 235ر۔ب کے حبیب الرحمان کی ہمشیرہ(ز) کو ملزمان بلال وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ216ر۔ب کے مزمل کی بیٹی (گ) کو نامعلوم ملزمان، بلوچنی کے علاقہ 99ر۔ب کے سعید کی اہلیہ(ب) کو ملزمان ذکاء وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 408گ ب کے مصطفی کی بیٹی (الف) کونامعلوم ملزمان اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 73ر۔ب کے امتیاز کا بیٹا عبدالرحمن گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ڈاکوئوں کے جھپٹا مار گروہ نے شاداب موڑ پر اعجاز سے قیمتی فون، پٹھان والا چوک کے انجم سعید کے گھر سے سامان چوری، شاداب موڑ پر جمیل احمد کی دکان سے قیمتی سامان چوری، غوثیہ آباد کے عاطف کے گودام سے قیمتی سامان چوری، منیر آباد کے بابر صدیق سے نقدی وفون، کینال روڈ پر حبیب سے نقدی وفون، 52ج ب ملاں پور میں عمر فاروق کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، سرگودھا روڈ پر ادریس سے 6ہزار وفون، شمس آباد کے عمران سے جھپٹا مار کر فون، 202ر۔ب کے علی حسنین سے 25ہزار وفون، 158ر۔ب کے حسن سے 50ہزار وفون، 113ج ب کے نبیل سے 20ہزار وفون چھین لیا، 191ر۔ب کے ارسلان کی حویلی سے مویشی، 153ر۔ب کے رفیع سے سوا لاکھ وفون، شادی پورہ کے ےٰسین سے 65ہزار وفون، صدیقیہ قبرستان کے ناصر سے نقدی، سمندری روڈ پر حسنین رضا سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، نثار کالونی کے ظہیر کے گھر سے سامان چوری، 252ر۔ب کے مبشر سے نقدی وفون چھین لیا، 244گ ب کے حسن سے نقدی وفون، 227ر۔ب کے ارسلان سے 79ہزار وفون، 232ر۔ب کے عمر فاروق کا گھر لوٹ لیا، 66ج ب کے واجد کی حویلی سے مویشی چوری، 57گ ب کے سلیم سے 5ہزار وفون، 59گ ب کے بشیر خان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 583گ ب کے نوید انجم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 229ر۔ب کے عبدالغفار سے 12ہزار، 226ر۔ب کے ساجد سے 50ہزار، 229ر۔ب کے عامر بشیر کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 96ر۔ب کے کاشف سے 55ہزار وفون چھین لیا، 612گ ب کے عرفان سے پونے دو لاکھ چھین لیے، 609گ ب کے شمشیر کے ڈیرہ سے سامان چوری، 593گ ب کے حمزہ نصیر سے اڑھائی لاکھ، 462گ ب کے عامر سے 60ہزار وفون، 448گ ب کے افضل کی دکان سے بیٹریاں چوری، 467گ ب کے عرفان سے ڈیڑھ لاکھ، 438گ ب کے احمد سے 29ہزار وفون چھین لیا، دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں حمزہ ٹائون کے محمد امین، مدینہ ٹائون کے اسامہ محسن، گرین ٹائون سے امجد، منظور پارک کے شہباز، ٹی وی بوسٹر روڈ سے حمزہ، نیشنل فلور ملزم سے بلال ، مومن آباد کے احسن، سمن آباد کے عابد علی، 39گ ب کے صدی احمد، 229ر۔ب کے حبیب الرحمن اور دیگر شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں