فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوروں کی 43سنگین وارداتو ںکے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں، رکشے اور بھاری مالیت کے مویشی چور لے اڑے، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ 265ر۔ب کے شرافت کی بیٹی (ف) کو ملزمان آصف وغیرہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 150ر۔ب کے مدثر کا بھائی محمد مالک گھر سے ملازمت کیلئے فیکٹری گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب عشرت سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون، جھنگ بازار کے علاقہ محلہ خوشی آباد کے رہائشی قاسم کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، رسول پورہ کے ملک کاشف کے گودام سے لاکھوں کا سامان، انڈیپنڈنٹ ہسپتال کے باہر انتظار حسین سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون چھین لیا، سبحان اللہ چوک میں عمران علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، مدینہ آباد کے عبدالجبار سے نقدی وفون، جواد کلب چوک کے قریب عمران کے گھر سے ساڑھے تولہ سونا، 15تولے چاندی اور قیمتی سامان چوری، جج والا کے طاہر سے 19ہزار وفون، سوساں روڈ پر شعیب سے جھپٹا مار کر فون، نلکہ کوہالہ کے حبیب کی حویلی سے 5بکرے چوری، 49ج ب کے عمیر کے گھر سے 2بکرے چوری، 202ر۔ب کے عمران کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، چک جھمرہ بائی پاس کے قریب ندیم سے 30ہزار وفون، 113ج ب کے اعجاز سے موٹر سائیکل چھین لی، برنالہ چوک میں توقیر سے نقدی وفون چھین لیا، بیرانوالہ بنگلہ کے فرمان کی ورکشاپ سے سامان چوری، 21ج ب کے غلام مصطفی کے گھر سے 14لاکھ وسامان چوری، 61ج ب کے ندیم سے نقدی وفون، 251 گ ب کے مدثر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 81گ ب کے اشرف سے 80ہزار وفون چھین لیا، شادی پورہ کے غلام مصطفی سے 40ہزار وفون، شالیمار پارک کے ساجد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی سامان چوری، ستیانہ روڈ ماڈل سٹی کے اعجاز کے گھر سے بکرا چوری، 240ر۔ب کے عابد کی حویلی سے مویشی چوری، الٰہی آباد میں اکرام سے50ہزار وفون، 231ر۔ب کی صائمہ بی بی سے پرس چھین لیا، رشید پارک کے عثمان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، 63گ ب کے ریاست علی سے بکرا چھین لیا، 229ر۔ب کے کاشف سے 68ہزار و فون، آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے قریب عبداللہ سے 12ہزار وفون، 407گ ب کے شاہد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کی امیراں بی بی کا گھر لوٹ لیا، سمندری برکت بستی کی شمیم کے گھر کا صفایا کر دیا، 198گ ب کے عبدالخالق سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، اڈا پروکیانوالہ کے قریب انوارالحسن سے ساڑھے چار لاکھ چھین لیے، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلامیہ پارک سے زمان، ملت ٹائون سے علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے سردار محمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




