ڈاکو بے قابو،درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے’ پولیس نے تلاش وبسیار کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق لاری اڈا کے قریب حیدر سے جھپٹا مار کر فون’ جمیل پارک کے قریب طارق سے 10ہزار وفون’ بیرون جھنگ بازار کے عدیل سے نقدی’ فون’ شاداب کالونی موڑ کے قریب علی سے نقدی’ فون’ میٹروپول چوک کے قریب قاسم سے 10ہزار’ راجہ چوک میں حافظ حماد سے 30ہزار وفون’ محلہ عثمان غنی کے اسد علی سے 47ہزار وفون’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب عرفان سے 2لاکھ وفون’ گارڈن ٹائون کے سلیم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ ریلوے کالونی کے قریب ظفر سے 35ہزار وفون’ سلک مل روڈ پر حسنین سے جھپٹا مار کر فون’ سنت سنگھ والا کے اورنگزیب سے 2لاکھ چھین لئے’ تاج کالونی کے کاشف کے گھر کا صفایا’ مدینہ آباد کے عابد سے 50ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر عبداﷲ سے نقدی’ فون’ نثار کالونی کے عمر سے 70ہزار وفون’ نعمت آباد کے زاہد سے 62ہزار وفون’ ستیانہ روڈ پر شاہ زیب سے 21ہزار وفون’ 494 گ ب کے اسلم کے ڈیرہ سے مویشی’ 113 گ ب کے وقار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 53 گ ب کے اشفاق سے نقدی’ فون اور دیگر سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ مدینہ ٹائون کے قریب اظہر سلیم سے35ہزار و فون، نثار کالونی کے لطیف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، تنویر شاپ والی گلی میں حسن عباس سے 45ہزار وفون، رشید آباد کے علی حیدر کا گھر لوٹ لیا’ مدینہ ٹائون کے خالد حسین سے 50ہزار، ڈی گرائونڈ کے قریب عبدالشکور سے نقدی وفون، نعمت کالونی کے سلمان سے 80درہم’ نقدی وفون، بلال گارڈن کے مہربان کی دکان سے سامان چوری، 214ر۔ب کے مظہر اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا، سہیل آباد کے قریب وقاص سے 75ہزار وفون، جھمرہ روڈ پر ارشد سے 44ہزار، بیگ، 112گ ب کے حسین کے ڈیرہ سے سامان چوری، حسیب شہید کالونی کے قریب اسماعیل سے 9ہزار’ پرس چھین لیا’ ہلال روڈ پر علی رضا سے موٹرسائیکل’ محمد آباد کے واجد سے 4ہزار’ فون چھین لیا’ یوسف ٹائون کے عادل سے 50ہزار’ فون’ 75 ج ب کے یونس کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے’ 388 گ ب کے مقصود علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کے مال واسباب لوٹ لئے گئے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے’ دندناتے ڈاکو سرراہ شہریوں کو لوٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں عیدگاہ روڈ سے ارشاد مسیح’ ریلوے کالونی کے ارشد علی’ کچہری بازار سے عثمان’ مدینہ ٹائون کے عرفان فاروق’ گرین ٹائون کے نعیم’ مجاہد ہسپتال سے بلال’ فیضان مدینہ کے باہر فدا حسین’ محلہ اسلم آباد کے احسان’ لال ملز چوک کے اشعر محمود’ فاروق سنٹر فیکٹری ایریا سے ظفر اشرف’ کوہ نور سٹی سے عمر عقیل، جھمرہ روڈ سے بلال، باوا چک کے شہزاد، 201ر۔ب کے جاوید ارشداور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں