فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 38وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر دوشیزہ کو بے آبرو’ 5خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کے غلام عباس کی جواں سالہ بیٹی (ر) کو ہمسائے نے گھر بلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملت ٹائون کے علاقہ سفیان ٹائون کے امتیاز کی اہلیہ (س)، جڑانوالہ کے علاقہ غوثیہ پارک کی ناہید بی بی کی بیٹی (م) کو ملزمان احمد علی وغیرہ، 23گ ب کے صفدر حسین کی بیٹی (الف) کو ملزما ن رحمان وغیرہ، گڑھ کے علاقہ 547گ ب کے احمد خان کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، سمندری کے اظہر اقبال کی بھانجی (ط) گھر سے دوائی لینے ہسپتال گئی واپس نہ آئی، جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ 217ر۔ب کے نسیم کا بھائی عثمان علی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ مدینہ پارک کے قریب علی رضا سے جھپٹا مار کر فون، ڈوگر چوک میں عدیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، ریلوے کالونی میں ذاکر احمد سے 42ہزار اور بیگ، 208چک روڈ پر شہزاد سے جھپٹا مار کر پرس، بسم اللہ ٹائون کے قریب عثمان سے 32ہزار وفون چھین لیا، رمضان آباد کے فیاض کی دکان سے قیمتی سامان چوری، ملت ٹائون کے شاہد مسیح سے پارسل چھین لیے، ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب اعجاز سے نقدی وسامان چوری، 142ر۔ب کے مجاہد حسین کے ڈیر ہ سے مویشی چوری، 153ر۔ب کے قریب شبیر حسین سے 10ہزار وفون، 26ر۔ب کے قریب شہزاد سے 50ہزار وفون چھین لیا، 64ج ب کے قریب حامد سے 10ہزار وفون، 253ر۔ب کے شکیل سے 37ہزار وفون، 75ج ب کے اسلم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، پیپلز کالونی نمبر2 کے افضال سے 20ہزار وفون چھین لیا، 240گ ب موڑ کے غلام مصطفی کے گھر سے 17لاکھ کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، جڑانوالہ عطاء کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چو ر لے اڑے، 32گ ب کے وسیم سے موٹرسائیکل’ نقدی و فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے احمد علی سے نقدی وفون، فرید پارک سمندری کے قریب مزمل کی دکان لوٹ لی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے۔ علاوہ ازیں محلہ عثمان غنی کے چاند علی، ساہیانوالہ قبرستان سے حافظ ایوب سلیم، مجاہد ہسپتال سے نوید اشرف، دکن پارک سے سلیمان، وارث پورہ سمندری سے سبحان اور دیگرکی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




