فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکوئوں کی یلغار، آج پھر مزید48وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چو لے اڑے جبکہ اوباش نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور 7نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ جی سی یونیورسٹی کے قریب ہاسٹل میںرہائش پذیر عامر آزاد کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان، نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 کے معظم کی ہمشیرہ (ع)، ٹھیکری والا کے 275ج ب کے نسیم بی بی کی بیٹی (ت) کو ملزمان رضوان وغیرہ، 73ج ب کے جمیل کی بہو (س) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، ڈجکوٹ کے علاقہ 263ر۔ب کی زبیدہ بی بی کی بیٹی (ص) کو ملزمان علی وغیرہ، صدر کے علاقہ 215ر۔ب کی فرزانہ بی بی کی بیٹی (ث) کو ملزمان ابو بکر وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ انور آباد کے عبدالحفیظ کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، ستیانہ روڈ کے علاقہ 39گ ب کے طاہر کی بیٹی(س) کو عاصم، بچیانہ کے علاقہ 566گ ب کے عقیل کی اہلیہ (الف) کو ملزمان عدنان وغیرہ، قصبہ تاندلیانوالہ کے زوار حسین کی بیٹی (الف) کو ملزمان عمر وغیرہ نے اغواء کر لیا، غلام محمد آبادکے علاقہ صدر بازار کے مشتاق کا بیٹا، مدینہ ٹائون کے بلال کا بھائی اویس، 204ر۔ب سے تنویر کا بھائی حنیف، منصور آباد کے علاقہ203ر۔ب کے آفتاب احمد کا بیٹا حسن، 215ر۔ب کے فقیر حسین کا بیٹا عبدالرحمن اور ماموں کانجن کے علاقہ 550گ ب کے احمد کا بیٹا فیض گھر سے کام کیلئے نکلے، واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ رفیق کالونی میں فہیم الرحمن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، شاداب موڑ پر جواد سے 11ہزار وفون، امین پارک کے عبدالرحمن سے 30ہزار، رشید آباد کے حسن علی سے نقدی وفون چھین لیا، محلہ چوہڑ ماجرا میں عمران کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 219ر۔ب کے عطاء محمد کے گھر سے چھترا چوری، 5ج ب کے نوید گیلانی سے 16ہزار، طلائی انگوٹھی، 4ج ب کے نذیر احمد سے 45ہزار وفون، نشاط آباد میں نبیلہ اقبال سے جھپٹا مار کر پرس، سبزی منڈی جھمرہ کے قریب بلال سے 10ہزار وفون، 188ر۔ب کے منظور کی حویلی سے بکرے، ڈی ٹائپ کالونی کے قریب اکبر سے نقدی وفون چھین لیے، پیپلز کالونی نمبر2 کے جاوید کے گھر سے بکرے چوری، 241ر۔ب کی بشریٰ بی بی کے گھر سے سامان چوری، 239ر۔ب کے علی رضا کی حویلی سے گندم چوری، 122گ ب کے نوید احمد سے 400روپے اور فون چھین لیا، 104گ ب کے آصف علی سے 30ہزار وفون، 281گ ب کے اللہ دتہ سے 14ہزار وفون، 562گ ب کے ارشد سے ساڑھے چھ لاکھ چھین لیے، 91ر۔ب کے اعجاز کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 61ر۔ب کے شکیل صابر کے گودام سے لاکھوں کا کیمیکل چوری، 394گ ب کے شہامند سے 90ہزار وفون، 408گ ب کے اسلم کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری، 412گ ب کے اکمل کے ڈیرہ سے 3بکرے چوری، 299گ ب کے محمد علی کے ڈیرے سے مویشی چوری، 545گ ب کے امجد سے10ہزار و فون چھین لیا، 501گ ب کے زوار حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 53گ ب کے مقبول کے ڈیرہ سے بکرے چوری،466گ ب کے محمد حسین کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، 191گ ب کے حمزہ سے 6ہزار وفون،202گ ب کے نوید سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 227گ ب کے ناصر علی سے60ہزار وفون، 48گ ب کے طیب کی والدہ سے زیورات’ نقدی چھین لی، 228گ ب کے کاشف سے 70ہزار وفون، 134گ ب کے عبدالحمید سے ڈیڑھ لاکھ، 217گ ب کے اکمل سے 45ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں عبداللہ پور سے منور علی، عبداللہ پارک سے عباس علی، ٹی ایم اے جڑانوالہ سے مزمل، 74ر۔ب کے سید المرسلین، کھرڑیانوالہ چوک سے فریاد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔




