فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید59وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ،فوبائل فونز چھین لیے، مزاحمت پر نوجوان لہولہان ہوگیا، نامعلوم چور متعدد شہریو ںکی موٹر سائیکلیں اورلاکھوں کے مویشی لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا، 4خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ لیاقت آباد کی (ن) کو اوباش ملزم عبدالمنان وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 126گ ب کی (ح) کو ملزم رخسار عرف شاہد نے ہوس کا نشانہ بنایا، جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے سموئیل مسیح کی بیٹی(ک) کو نامعلوم ملزمان، بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ فیروز شاہ کے غلام رسول کی بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ اسماعیل ویلی کے رمضان کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کی بشریٰ بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان عاطف وغیرہ اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ 66ج ب کے وقاص کا بھائی فہد اور گلبرگ کے علاقہ نواز پارک کی راشدہ بی بی کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 426گ ب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر علی عمران کو بٹ مار کر زخمی کر دیا، بٹالہ کالونی کے علاقہ المعصوم ٹائون میں شہزاد کی گھریلو ملازمائیں صفائی کے بہانے 35تولے زیورات اور نقدی لے اڑی،سیشن کورٹ کے باہر مبشر سے نقدی وفون، ضلع کچہری روڈ پر عمر دراز سے سوا لاکھ چھین لیے، محلہ عثمان غنی کے عاصم کی حویلی سے بچھڑا چوری، 248ر۔ب کے کاظم کے گھر سے قربانی کا بچھڑا چوری، جھال چوک میں مہر نعیم سے20ہزار وفون، النجف کالونی کے اطہر عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، طارق آباد پل کے قریب عمر فاروق سے ساڑھے 6لاکھ،حسن پورہ میں ساجد علی کی دکان سے سلنڈر چور لے اڑے، مدینہ ٹائون کے عبدالجبار کے گھر کے باہر قربانی کا بکرا چوری، حاجی آباد کے عرفان سے نقدی وفون، فیصل ٹائون کے تیمور سے فون، 117ج ب کی نسرین بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 103ج ب کے شہزاد کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 31ج ب کے محبوب کے گھر سے گائے چوری، 145ر۔ب کے وحید الحق کے نجی سکول سے سولر پلیٹس چوری، جھنگ روڈ پر امجد علی کے گھر سے25لاکھ کے زیورات، نقدی، سامان چوری، مظفر کالونی کے تنویر حسین سے30ہزار وفون، ہمایوں ٹائون کے معراج سے لیپ ٹاپ وفون، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے عدیل کے گھر سے لاکھوں کے 5تولے زیورات اور قیمتی سامان چوری، 240ر۔ب کے فضل احمد سے سوا لاکھ، میونسپل کالونی جڑانوالہ کے محمد سعید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 126گ ب کے عامر سے نقدی وفون، 53گ ب کے قمر شہزاد سے 25ہزار وفون، سلطان ٹائون کے ذوالفقار علی سے 35سو روپے وفون، 104گ ب کے منور کی حویلی سے مویشی چوری، 53گ ب کے نصر احمد کے ڈیرہ سے 2بکرے، 363گ ب کے ممتاز کی حویلی سے لاکھوں کے بچھڑے چوری، 256گ ب کے صدام کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 25گ ب کے فقیر حسین کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 283گ ب کے امتیاز کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 266ر۔ب کے غلام رسول سے 25ہزار وفون، 266کی مافیا بی بی سے پرس چھین لیا، تاندلیانوالہ کے دلاور کے ڈیرہ سے گندم چوری،409گ ب کے ریاض کی حویلی سے بکرے چوری، 598گ ب کے انس کی حویلی سے مویشی چوری، ٹھٹھہ روکا کے اسحاق سے1لاکھ ،فتح گڑھ سے سرفراز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 553گ ب کے عرفان کی حویلی سے بچھڑا، 139گ ب کے اصغر علی سے25ہزار وفون، 473گ ب کے عبدالحفیظ کے حویلی سے بکرے چوری اور دیگر سے قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں انڈیپنڈنٹ ہسپتال سے خلیل شجاع، محلہ اسلم گنج سے حیدر علی، سمن آباد کے وحید سعید، رضا ٹائون کے فیصل، جناح پارک جڑانوالہ سے عمیر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیو ںکے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




