فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت رانا محمد افضل خاں مرحوم کی اہلیہ اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کی والدہ ماجدہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل کو صوبائی قانون محتسب پنجاب مقرر کر دیا۔ موصوفہ 4 سال تک فرائض سرانجام دینگی۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکومت کے اس اقدام سے عوامی مسائل اور بالخصوص خواتین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزمملکت رانا محمد افضل خاں (مرحوم) کی اہلیہ محترمہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل نے ہر موقع پر اپنی ذمہ داریوں کو مکمل ذمہ داری سے سرانجام دیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی اور انشاء اﷲ وہ صوبائی محتسب پنجاب کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔




