فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ کے علاقہ چھینہ موڑ پر عبداﷲ کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا کپڑا وسامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عبداﷲ کاٹن فیکٹری میں بجلی کی تاروں میں سپارکنگ ہونے سے گودام میں پڑے کپڑوں کی گانٹھوں کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بھاری مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




