کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ٹوٹا ہوا دل میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ٹوٹا ہوا دل میں ثمین کا کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ میں ڈرامے کی ٹیم کو دس میں سے دس نمبر دوں گی۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم، ڈائریکٹر اچھے ہیں، میں، آغا علی، آریز احمد، محسن صاحب، بابر علی، عائشہ گل، ونیزے سب کے کردار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ انہی لیے بنے ہیں۔نازش جہانگیر نے بتایا کہ سیٹ پر کوئی لڑائی نہیں ہوئی، سب دوستوں کی طرح رہے اور شوٹنگ کے آخری روز بہت سے اداکار تو رو کر بھی گئے کہ سیٹ کو مس کریں گے۔ڈرامے سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ اس میں لوگوں کے لیے سبق بھی ہے کہ ہر ایکشن پر ری ایکشن نہیں دینا چاہیے، میں کمنٹس دیکھ رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں ابھی ثمین تھپڑ مارے گی، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بول کیوں نہیں رہی، انہیں بتادیتی ہوں کہ بیچ میں ایسا بھی ہوگا کہ وہ اپنے لیے آواز اٹھائے گی۔




