ڈمپر اور ویگن میں خوفناک تصادم،نوجوان لقمہ اجل بن گیا،4افراد زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈمپر اور ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں 1نوجوان جاں بحق’ 4افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بلوچنی کی حدود ستارہ کیمیکل اڈا جوہل شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 23سالہ نوجوان دانش علی ولد عبد المجید جاں بحق جبکہ 4افراد سفیان ولد عبدالستار،ستائش ندیم دختر ندیم،زبیر علی،سمران زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی میت کو آر ایچ سی ہسپتال کھرڑیانوالہ منتقل کیا۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے، تاہم پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں