چنیوٹ (نامہ نگار) ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ریسکیو 1122کے مطابق لاہور روڈ دولو والا سٹاپ کے قریب ایک ڈمپر اور ٹریکٹرٹرالی آپس میں ٹکر گئے جس کے نتیجے میں 35سالہ ظفر عباس ولد صمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی 16سالہ اللہ یار ولد احمد شیر ساکنائے بھوآنہ زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی بعدازاں ڈیڈ باڈی اورزخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیاگیا۔




