ڈولفن فورس ‘ضلعی پولیس ان ایکشن’776اشتہاری،588عدالتی مفرود گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر قیادت ڈولفن فورس کی کارروائیاں’ رواں سال91اشتہاری اور63 عدالتی مفرور ملزمان گرفتار’ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے74 ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کروائے گئے۔ منشیات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 625 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے چرس ،ہیروئن، افیون، آئس، اور شراب برآمد کر لی گئی۔ ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرنے والے25اور پتنگ بازی کے72 ملزمان گرفتار، چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے69ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ سامان برآمد کیا۔ اسنیپ چیکنگ کرتے 11لاکھ تینتیس ہزار چار سو چوہتر اشخاص، 10لاکھ چودہ ہزار چھ سو اٹھانوے موٹر سائیکلز اور2 لاکھ تیس ہزار نو سو سترہ گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ 24بچوں کوتلاش کرکے ورثاء کے حوالے بھی کیا اور کمیونٹی پولیسنگ کرتے ہوئے 9سو چھیالیس اشخاص کی مدد کی گئی۔ جدید ٹیکنیکل ای پولیس ایپ کے ذریعے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد پولیس کی ماہ اپریل میں کاروائیاں’ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 685اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹگری کے 285 اور Bکیٹگری کے 400ملزمان اور 525عدالتی مفروران گرفتار کر لئے گئے۔ ماہ اپریل کے دوران 35گینگز کے 93ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2کروڑ 10لاکھ 71ہزار 9سو روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 81موٹر سائیکلیں ، نقدی، زیورات دیگر سامان اور 16مویشی بھی برآمد کر لئے گئے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں