فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی آج پھر مزید33 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو’ 8خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 354 گ ب کی رہائشی (الف) کے ساتھ ملزم شیر نواب نے زنا کیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب کی (ث) کو شادی کا جھانسہ دیکر ایک ملزم عنصر نے بے آبرو کر دیا’ باہلک کے علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ کے علی رضا کی اہلیہ (ر) کو ملزم صدام نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک کے ذیشان کی بیٹی (ن) کو ملزمان سیف وغیرہ’ مدینہ ٹائون کے علاقہ مہر چوک کے شعیب کی بہو (ر) کو ملزمان عون وغیرہ’ سرگودھا روڈ کے علاقہ حق باہو جوک کے نثار علی کی بیٹی (الف) کو ملزمان وقار احمد وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ شمس آباد کے وقاص کی بیٹی (ث) کو نامعلوم ملزمان’ ڈرائی پورٹ کے نواح کے رہائشی فاروق کی بیٹی (ع) کو ملزمان بلال وغیرہ’ صدر کے علاقہ ماڈل سٹی کے جاوید اقبال کی بیٹی (الف) کو ہمشیرہ (ص) کو نامعلوم’ ائیرپورٹ کے علاقہ 67 ج ب کی سرور بی بی کی بیٹی (ش) کو نامعلوم اور جڑانوالہ کے علاقہ شہروآنہ کے سدھیر مسیح کی بیٹی (گ) کو ملزمان نبیل وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے باہر عاطف سے فون چھین لیا’ 217 رب اچکیرہ کے بلال کے گھر سے 2بکرے چوری’ رضاآبا دکے عمران سے 4ہزار’ فون’ کوہ نور پلازہ کے قریب انجم کی بیٹی سے بیگ چھین لیا’ جھمرہ روڈ پریاسمین میڈی کیئر لیبارٹریز سے 9لاکھ کے آلات چوری’ 121 ج ب کے عبداﷲ سے 40ہزار’ 153 رب کے وسیم سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ جھال چوک کے قریب زرینہ بی بی سے قیمتی فون چھین لیا’ نڑوالا بائی پاس کے قریب بلال سے اڑھائی لاکھ’ فون چھین لیا’ 237 رب کے سہیل کے ڈیرہ سے پیٹرانجن جوری’ محمود کالونی جڑانوالہ کے عثمان کی دکان سے لاکھوں کا کریانہ کا سامان’ نقدی چور لے گئے’ 113 گ ب کے سجاد سے 15ہزار’ 27 گ ب کے ناصر خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ 382 گ ب کے وقاص کے گودام سے قیمتی سامان چوری’ 200 رب کے رزاق سے 32ہزار’ فون چھین لیا’ 407 گ ب کے اﷲ دتہ کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری’ 608 گ ب کے محمود کی حویلی کے مویشی’ 608 گ ب کے ساجد حسین کے ڈیرہ کے لاکھوں کا سامان چوری’ 53 گ ب کے نور علی کے رقبہ سے سولر پلیس چوری’ کنجوانی کے بلال سے 70ہزار’ فون’ 473 گ ب کے جان محمد کی حویلی سے قیمتی سامان چوری’ 488 گ ب کے منور حسین کی حویلی سے لاکھوں کے جانور چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں گلستان کالونی سے عون رضا’ دھنولہ کے خرم شہزاد’ 266 رب کے محمد شریف’ 412 گ ب کے رفیق’ قصبہ تاندلیانوالہ کے مستنصر حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




