ڈکیتی،چوری کی مزید48وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، آج پھر مزید48وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کے زیورات، نقدی ،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر خاتون کو بے آبرو، 3خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی نمبر 2کے شریف کی بیٹی (ش) کو نامعلوم ملزمان، ٹھیکری والا کے علاقہ80ج ب کے منشا کی ہمشیرہ (ف)، مدینہ ٹائون کے علاقہ مریم آباد کے دائود مسیح کی اہلیہ(ن) کو ملزمان اصغر علی مسیح وغیرہ نے اغوا کر لیا، ضیاء کالونی کے علاقہ شادی پورہ کے غلام حسین کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم محمد حسین نے گھر داخل ہو کر اس کی اہلیہ (ف) کو بے آبرو کر دیا اور سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے نعیم عباس کا بیٹا گھر سے دکان پر سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جڑانوالہ روڈ فاطمہ کالج روڈ پر حسن علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، النجف کالونی کے عبدالحسیب سے نقدی وفون چھین لیا، فیصل ہسپتال کے قریب ایم حسن کی دکان سے بیٹریاں چوری، 208ر۔ب کے بابر علی کے گھر قیمتی سامان چوری، مہندی محلہ کے قریب گلفام سے جھپٹا مار کر فون، عزیز فاطمہ روڈ کے عبدالوہاب سے 35ہزار وفون، 7ج ب کے قریب احمد سے نقدی وفون، 100ج ب کے قاسم علی سے نقدی وفون چھین لیا، محلہ منیر آباد کی صباء بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، جھمرہ روڈ پھاٹک کے قریب نبیل مسیح سے فون چھین کر گولی مار دی، 153ر۔ب کے لیاقت علی کے زیر تعمیر گھر سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، 143ر۔ب کے انعام اللہ کی حویلی سے بکرے چوری، 45ج ب کے احمد یار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، چناب ہائوسنگ کے قریب وقاص سے 43ہزار، 70ج ب کے حمزہ کے گھر سے 10لاکھ 20ہزار کا سامان، 67ج ب کے علی حمزہ سے نقدی وفون چھین لیا، سدھار کے قریب شوکت علی کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، 258ر۔ب کے زاہد کی ورکشاپ سے سامان چوری، علی پارک کے قریب عبدالجبار سے ڈیڑھ لاکھ وفون، احمد پارک کے قریب اویس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، بے نظیر پارک جڑانوالہ کے قریب طاہر عباس سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 63گ ب کے فیاض کی حویلی سے مویشی چوری، 125گ ب کے فاروق کے گھر سے بکرے چوری، 71گ ب کے سجاد کی حویلی سے مویشی چوری، 435گ ب کے اطہر رفیق سے 18ہزار وفون، 33گ ب کے رمضان کے گودام سے قیمتی سامان چوری، 365گ ب کے جہانزیب کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 583گ ب کے نعیم کے ڈیرہ سے گندم کی بوریاں چوری، نذیر ٹائون کے قریب اجمل سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون چھین لیا، 229ر۔ب کے اسرار سے 70ہزار وفون، 611گ ب کے فیض کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، سامان چوری، 451گ ب کے خالد کی حویلی سے بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے اسلم کا گھر لوٹ لیا، اوکاڑہ بائی پاس کے قریب شہباز سے موٹرسائیکل وفون، 205ر۔ب کے خوشنود کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 45گ ب کے نثار علی کے گھر سے بکرے چوری ہو گئے اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔علاوہ ازیں اے بی سی روڈ پر اکمل سعید، پہاڑی والی گرائونڈ سے فاروق، محلہ سلطان پارک سے ملک ادریس، واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب اشفاق، 229ر۔ب کے انصر علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے نوید کی موٹر سائیکل اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیو ںکے باوجود چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں