فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا ‘ آج پھر مزید56مقامات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر خاتون کو بے آبرو،4لڑکیوں اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ نصیر آباد کی (ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے علاقہ منان ٹائون کے رمضان کی جواں سالہ بیٹی (م)، ستارہ کالونی کے بلال کی اہلیہ (ع) کو، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ کے کبیر کی بیٹی (الف) کو ملزم علی رضا اور جھمرہ روڈ کے عدیل کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی عمر اقبال گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ شیخاں والا پھاٹک کے قریب محسن علی سے موٹر سائیکل نقدی وفون، لاری اڈا کے قریب ارشاد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، جھنگ بازار میں عبدالمالک کی دکان سے بچوں کے کھلونے چور لے اڑے’ ریگل روڈ پر عدن مسیح سے نقدی وفون، سوساں روڈ پر محبوب کی دکان سے قیمتی سامان چوری، کوہستان اڈا کے زاہد کے رکشہ سے سامان چوری، ملت چوک میں نوید شہزاد سے 9ہزار وفون، فیصل ٹائون کے قریب علی رضا سے نقدی وفون، 20ج ب کے صفدر علی کی حویلی سے لاکھوں کے جانور چوری، 138ر۔ب کے قیصر نوید کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 139ر۔ب کے عمران علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، گلشن حرم فیز ٹو کے عثمان شفیع کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، 246ر۔ب کے احمد کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چوری، غوث نگر کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کے قیمتی مویشی چوری، ستیانہ روڈ پر رستم جہانگیر سے 15ہزار وفون، 225ر۔ب کے قریب کامران سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ الٰہی آباد کی مسجد سے یو پی ایس، سامان چوری، احمد آباد کے الیاس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، اقبال ٹائون کے علی رضا کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، باغ والی پلی کے قریب علی حسن سے دو لاکھ 75ہزار وفون چھین لیا، جہانگیر روڈ پر عمران سے ایک لاکھ، طلائی انگوٹھی چھین لی، 56گ ب کے محمد علی کے زیرتعمیر گھر سے سامان چوری، 96گ ب کے راشد محمود سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 109گ ب کے قریب اسماعیل سے 15ہزار وفون، 97گ ب کے بلال کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 74گ ب کے ندیم کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 282گ ب کے شہباز کی حویلی سے مویشی چوری، 277گ ب کے غلام عباس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 105گ ب کے رجب علی کے گھر سے بکری چوری، 62ر۔ب کے امجد علی سے ایک لاکھ وفون، 404گ ب کے محمد حسن سے نقدی وفون، 452گ ب کے صابر علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 605گ ب کے عمر فاروق کی حویلی سے مویشی چوری، 501گ ب کے محمد نواز سے ایک لاکھ وفون، 489گ ب کے محمد امین سے 39ہزار وفون، 176گ ب کے اسحاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لیے، 192گ ب کے سلیم سے موٹرسائیکل، نقدی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے عادل ،الائیڈ ہسپتال سے اعجاز، ضلع کچہری سے میاں عدیل، اے بی سی روڈ سے شہزاد، منصور آباد کے شہزاد احمد، نواباں والا پل کے قریب قاسم، 376گ ب کے بلال احمد،282گ ب کے لال محمد، 571گ ب کے ارشاد، سول ہسپتال سمندری سے مزمل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




