فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید64وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ سے زیادتی، 2 لڑکیوں اور2افراد کواغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کی (س) کو اوباش ملزمان عثمان وغیرہ نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر بے آبرو کر دیا، رضا آباد کے علاقہ ثناء پارک کے عامر کی بیٹی (م) کو ملزمان شاہد وغیرہ، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ 232 ر۔ب کے امانت علی کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم، گلبرگ کے علاقہ جناح کالونی کے عرفان محمود کے 70سالہ والد محمد افضل اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ کے رہائشی احمد علی کا بیٹا غلام مصطفی گھر سے سودا سلف سامان لینے نکلے واپس نہ آئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جناح کالونی کے قریب محمد احمد سے نقدی وفون، ولی پورہ کے شہزاد کلیم سے5ہزار وفون، رسول نگر کے قریب اسامہ سے نقدی وفون، محلہ عثمان ٹائون کے قریب عظیم سے دو لاکھ روپے وفون، ملت چوک میںساجد سے نقدی وفون، گلستان کالونی کے افتخار احمد سے 90ہزار وفون، جھمرہ چوک کے قریب حسن سے74ہزار وفون، عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) کے قریب فریاد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ظفر کالونی کے شوکت علی سے نقدی وفون، باوا چک کے قریب ریاض احمد سے10ہزار وفون، غازی آباد کے آصف سے نقدی وفون، رسالہ روڈ پر احسن منصور سے سوا لاکھ روپے وفون، ایوب کالونی کے قریب اسامہ سے 31ہزار و فون، پریمیئر قبرستان موڑ پر افضال سے نقدی وفون، ناولٹی پل کے قریب عبدالرحمان سے 10ہزار وفون، 63ج ب کے حمزہ سے نقدی وفون، سمندری روڈ ڈیفنس فورٹ کے قریب امیر حمزہ سے موٹر سائیکل، العزیز ہوٹل کے قریب ذیشان اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی چھین لی، 35 ج ب کے وسیم سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 26ج ب کے ابرار کے ڈیرہ سے مویشی، 35ج ب کے کاشف سے موٹرسائیکل نقدی وفون، 32ج ب کے ظفر اقبال سے25ہزار وفون، 35ج ب کے شاہد بشیر سے15ہزار وفون چھین لیا، 234ر۔ب کے شہباز کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر محسن رضا سے 11لاکھ و فون،256ر۔ب کے نواز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، گلشن دستگیر جڑانوالہ کے قریب رشید سے ڈیڑھ لاکھ وفون، کینال روڈ کے قریب عامر سے 30ہزار وفون، سید والا روڈ پر عثمان سے نقدی وفون، 108گ ب کے افضل کے گھر سے زیورات’ نقدی چھین لی، 39گ ب کے احمد سے نقدی وفون، 35گ ب کے زین سے15ہزار وفون، 229ر۔ب کے نواز کی شاپ لوٹ لی، 638گ ب کے شعیب سے ڈیڑھ لاکھ، 417گ ب کے مظہر حسین سے نقدی وفون، رسول پورہ کے اورنگزیب سے نقدی وفون، 602گ ب کے آصف سے25ہزار و فون،421گ ب کے اعظم سے4ہزار و فون،349گ ب کے عباس کی حویلی سے مویشی اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ علاوہ ازیں نیو سول لائن کے تصور احمد، باغ جناح سے حسنین، چنیوٹ بازار سے فہیم، امین پور بازار سے وجاہت، سنت پورہ سے قمر حسین، جی سی یونیورسٹی سے شہزاد، چک جھمرہ کے عرفان، 214ر۔ب کے فیصل نعیم، مجاہد ہسپتال سے حمید، فیصل باجوہ روڈ سے خالد محمود، فوارہ چوک واسا آفس سے یوسف، ناصر نگر کے غفور، 74ج ب کے اعجاز، جڑانوالہ کراچی فارمیسی سے حیدر علی، ٹیکنیکل کالجز سے احسن، 554گ ب کے عارف، تحصیل کچہری سمندری سے محسن اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنائ۔جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مال و زر لوٹنے کے دوران مزاحمت پر چھریوں کے وار کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا، پولیس کو اطلاع کے باوجود زخمی ہونیوالا نوجوان سڑک پر بے یار و مدد گار پڑا رہا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 105گ ب لنک روڈ پر ڈاکوئوں نے ڈالہ ڈرائیور ذیشان سے 85 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ دوسری واردات میں ڈاکوئوں نے تھانہ بلوچنی کی حدود میں میاں بیوی سے طلائی زیور اور نقدی لوٹ لی ڈکیتی کی۔ تیسری واردات میں ڈاکوئوں نے تھانہ بچیانہ کی حدود گنگا پور کے قریب نوجوان اسحاق سے نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت پر چھریوں کے وار کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود زخمی ہونیوالا نوجوان سڑک پر بے یار و مدد گار پڑا رہا مگر پولیس تھانہ بچیانہ حسب روایت لیٹ پہنچی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ بچیانہ کی حدود میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ بچیانہ پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے آر پی او فیصل آباد از خود نوٹس لیکر عوام کی جان و مال تحفظ یقینی بنائیں۔




