ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل،سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر اتھرے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کار سوار شہری جاں بحق جبکہ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری روڈ پر ڈی ٹائپ کالونی کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران شہری عارف حسین سکنہ علامہ اقبال کالونی کو مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کیا اور کار سوار فیملی کو روک کر اس میں سوار ہو گئے اور 323 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سعید احمد ولد جان محمد کو یرغمال بنا لیا تو مذکورہ شخص نے روشن والا بائی پاس کے قریب پٹرول ڈلوانے کے بہانے گاڑی پٹرول پمپ پر روک لیا تو ڈاکوئوں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سعید احمد کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا جبکہ اسی دوران پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو گولی لگنے سے ماا گیا، مضروب سعید احمد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس کے مطابق مارے جانیوالے ڈاکو کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی جوکہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں