ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے2ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مریدوالہ نے واردات کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو بدقماش ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 28دسمبر 2020ء کو بدقماش ڈاکوئوں نے تھانہ مریدوالہ کے علاقہ 192 گ ب بستی اسلام نگر کے رہائشی محمد شاہد کے گھر داخل ہونیوالے دس رکنی گروہ نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے 11تولے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا اور زرینہ بی بی زوجہ ذیشان کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بشیراں بی بی کو کمرہ میں لے جا کر مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر ہوس کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ مریدوالہ قمر الزمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ڈکیتی وزیادتی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان اسماعیل اور فاروق کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں