ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )اے آئی کی دنیا میں اپنی دھاک بٹھانے والی چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنا نیا ماڈل متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ سیک کے نئے ماڈل کا نام ڈیپ سیک وی 4 ہے جس میں کئی جدید ترین خصوصیات شامل کی گئی ہیں، اس کو خصوصی طور پر چین کے اپنے تیار کردہ کمپیوٹر چپس پر بہتر طریقے سے کام کرنے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔چینی کمپنی نے بتایا کہ نئے ماڈل میں الٹرا لانگ کانٹیکسٹ کی صلاحیت ہے یعنی یہ ایک وقت میں 10 لاکھ الفاظ جتنا مواد یاد رکھ کر اسے سمجھ سکتا ہے، یہ معلومات اور مشکل مسائل حل کرنے میں اوپن سورس فیلڈ میں سب سے آگے ہے۔یہ ماڈل دو صورتوں ڈیپ سیک وی 4 پرو اور ڈیپ سیک وی 4 فلش میں دستیاب ہے۔ اس میں ایک خاص میکسیمم ریزننگ موڈ ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اس وقت دستیاب تمام اوپن سورس ماڈلز میں سب سے بہترین ہے۔فی الحال ڈیپ سیک نے اس نئے ورژن کے بارے میں مزید تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں لیکن اسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں