نیو یارک(سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم سپین کے کوچ لوئیس ڈی لا فوئنٹے نے عالمی کپ فائنل میں کامیابی کے بعد اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیم سپین کی موجودہ نسل کے لیے باعثِ فخر ہے۔ کوچ لوئیس ڈی لا فوئنٹے نے کہا ہے کہ میرے لیے اس شاندار سفر کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے، ٹیم نے یورپی چیمپئن شپ 2024 کے بعد عالمی کپ بھی جیت کر اپنی صلاحیت ثابت کر دی’سپین ٹیم کے کھلاڑی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں اور اتحاد کے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے ہی یہ کامیابی حاصل ہوئی، ہم سب مل کر زیادہ مضبوط ہیں۔سپین کے کوچ کے مطابق میچ کا فیصلہ پہلے ہی ہو جانا چاہیے تھا لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹینیز کی شاندار کارکردگی نے سپین کو جلد فتح حاصل کرنے سے روکے رکھا۔




