کاروباری تنازعات ،5شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار تنازعات پر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ حاجی آباد کے رہائشی ابوہریرہ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم عمیر رشید نے 95لاکھ اور ریاست علی نے 25لاکھ روپے کاروبار کیلئے حاصل کئے، بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ اسلامیہ کالج کی نورین کوثر نے بتایا کہ ملزم عمران نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 38لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ عبداﷲ پور کی شاہدہ پروین نے پیپلزکالونی پولیس کو بتایا کہ ملزم عبدالرئوف نے نجی کالج میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر ساڑھے 10لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ 103 ج ب کے صابر حسین کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان لیاقت نے 25لاکھ مالیت کے قیمتی موبائل فونز خرید کر بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ جناح کالونی کے عبدالقدوس نے بتایا کہ ملزم نسیم نے 6لاکھ سے زائد کی رقم لیکر جعلی چیک تھما دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں