کاروباری جھگڑے،6تاجروں کیساتھ ساڑھے 4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری جھگڑوں پر چالاک ملزمان کا 6تاجروں کیساتھ ساڑھے چار کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے رقوم کی واپسی کے بدلے چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی فیاض نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے ملازم باپ بیٹا بلال اور ارشد نے مختلف پارٹیوں کو مال سپلائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ کی ریکوری کر کے ہڑپ کر لی’ کارخانہ بازار کے تاجر حسن عظمت کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق نے 85لاکھ روپے’ غلام محمد آباد کے تاجر علی عثمان سے ملزم شفیق نے 65لاکھ کا مال لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ محمد آباد کے فہد انعام نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم سلیم نے کاروبار کیلئے 74لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی’ جیل روڈ کے سخاوت علی سے ملزم اکرم نے 40 لاکھ اور تاجر انیس سے ملزم شکیل نے 36لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں لیت ولعل کے بعد رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جوکہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں