فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزم شہری کے 5کروڑ کی رقم لے اڑا، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق نلکہ کوہالہ کے رہائشی مستنصر حسین نے نشاط آباد پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کا ر ملزم عدیل سکنہ خانقاص ڈوگراں نے پراپرٹی کے کاروبار کا جھانسہ دیکر 5کروڑ کی رقم حاصل کی، بعد ازاں منافع دیا نہ اراضی اس کے نام کروائی، رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بینک سے کیش نہ ہو سکا، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔




