فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا5شہریوں کے ساتھ 5کروڑ کا فراڈ، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق سول لائن پولیس کو درخواست گزار تے ہوئے ےٰسین نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ابراہیم نے کاروبار کیلئے اڑھائی کروڑ کی رقم حاصل کی بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی ،مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو بنک سے کیش نہ ہو سکا، جھمرہ کے رہائشی یاسر محمود نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عمران رفیق نے کاروبار کی غرض سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم ہڑپ کر لی۔ گلبرگ کے رہائشی کاشف کا کہنا ہے کہ ملزم شفیق نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 90لاکھ اور مدینہ ٹائون کے شہزاد کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم مبین نے15لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




