کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر6شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 6شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا ، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، سٹی ہائوسنگ کالونی کے ثاقب نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم علی نے کاروبار کیلئے80لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، نیاموآنہ کے ارشد علی کا کہنا ہے کہ ملزم سرور نے38لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی۔کوتوالی روڈ کے زاہد اشفاق سے ملزم راشد نے رضا آباد کے رہائشی فیضان علی سے ملزم نعمان نے، جناح کالونی کے فیصل سے ملزم عمران نے ساڑھے تیرہ لاکھ، جھنگ روڈ کے مبشر نے فیکٹری ایریا پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم صابر علی نے10لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ ملزمان لیت و لعل کے بعد رقوم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں