کراچی (بیوروچیف) کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،حادثے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں کار سوار 2افراد سمیت 4افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




