کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے،حادثہ تھانہ صدر کی حدودِ اڈا اواگت سٹاپ کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے قریب سدھار چک نمبر 67ج-ب کا رہائشی کاشف ولد خلیل اپنے عزیز شاہد اور فوزیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جڑانوالہ سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا کہ اڈا اواگت سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی اور فرار ہو گئے زخمی ہونیوالے افراد کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کاشف دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں