فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سینٹر فیصل آباد میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی۔ جس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیصل بلال لودھی، پروفیسر طفیل محمد، پروفیسر جاوید اقبال، پروفیسر انجم مہدی، پرو فیسر بدر بشیر، پروفیسر عابد بشیر، پروفیسر محمد اکمل، پروفیسر مغیث اطہر، پروفیسر طاہر بشیر ملک، پروفیسر محمد شہباز، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر محمد طاہر، ڈاکٹر عمر فاروق اور سی پی ایس پی سٹاف نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وطن کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا بھی کی گئی۔




