ممبئی (شوبز نیوز) سپر اسٹار پربھاس کی فلم کالکی 2 میں دپیکا پڈوکون کی جگہ عالیہ بھٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔کالکی 2898اے ڈی 2024 کی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اور اب اس کا سیکوئل میکرز کی جانب سے کوئی بھی آفیشل اپڈیٹ شیئر کیے جانے سے پہلے ہی شہ سرخیوں میں ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دپیکا پڈوکون کو مبینہ طور پر فلم سے باہر کرکے عالیہ بھٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ نے کالکی 2 سائن کرلی ہے اور وہ چند مناظر کی شوٹنگ بھی مکمل کرچکی ہیں۔




