لاہور (سپورٹس نیوز) کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی ایتھلیٹس تاحال کیمپ سے محروم اور انفرادی ٹریننگ پر مجبور ہیں جبکہ اولمپئین فائقہ ریاض پنجاب اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔فائقہ ریاض نے اس معاملے پر کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ابھی تک یہ بھی علم نہیں کہ پاکستان کی نمائندگی کون کون کرے گا، کامن ویلتھ گیمز میں اب چند دن ہی رہ گئے ہیں لیکن ہمارا کیمپ تک نہیں لگا۔فائقہ ریاض کے مطابق کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کر رہے ہیں اور انہیں کسی قسم کا کیمپ فراہم نہیں کیا گیا، شدید گرم موسم میں روزانہ گھر سے دور ٹریننگ کے لیے آنا پڑتا ہے۔




