کامیابی کے پیچھے ٹیم کا باہمی اعتماد اہم کردار ادا کرتا ہے’ مارنس لبوشین

لاہور (سپورٹس نیوز) حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ ٹیم کی زیادہ توجہ اپنے کھیل پر مرکوز اور وہ اپنے طے شدہ پلان پر قائم رہنا چاہتے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پشاور زلمی کے خلاف ان کا گزشتہ میچ نہایت سخت اور سنسنی خیز رہا، تاہم ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاص رنگ جما دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے ٹیم کا باہمی یقین اور اعتماد اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے ہر لمحے کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا اور انہیں شروع سے یقین تھا کہ ٹیم کچھ خاص کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ حیدرآباد کنگز کے لیے نہایت خاص رہا ہے۔مارنس لبوشین نے مزید کہا کہ لاہور میں آخری دو میچز کھیلنا ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں